بم ڈسپوزل یونٹ پشاور نے بجلی ٹاورز کیساتھ نصب 3 پانچ، پانچ کلو وزنی بم ناکارہ بنادیئے

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) بم ڈسپوزل یونٹ پشاور نے بجلی کے ٹاوز کیساتھ نصب پانچ پانچ کلو گرام وزنی 3بم ناکارہ بنادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ خزانہ کی حدود میں واقع فقیر قلعہ کے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے بجلی کی مین ٹرانسمیشن ٹاور کیساتھ بارودی مواد نصب کررکھا تھا۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے فوری طور پر تینوں بم ناکارہ بنادیئے۔ بی ڈی یو کے مطابق تینوں بم پانچ پانچ کلو گرام وزنی تھے۔

متعلقہ عنوان :