پشاور ،وزیرباغ میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ ،اے ایس آئی جاں بحق

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پشاور کے علاقے وزیرباغ میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ آغامیرجانی کی حدود کے علاقہ وزیرباغ میں اے ایس آئی آصف محمود بچوں کو سکول میں چھوڑ کر واپس گھر آرہا تھا کہ راستے میں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائر نگ کردی، مقتول کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی آصف محمود ایک ہفتے کی چھٹی پر تھا۔ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر کے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب خیبرایجنسی میں جمرود کے علاقے غنڈی خوڑسے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،دونو افراد کو گولیاں مارکرقتل کیا گیا تھا۔وادی تیراہ شیخ کوٹ سے بھی دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :