پاکستان پریمیر فٹبال لیگ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، دوسرا مرحلہ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:52

پاکستان پریمیر فٹبال لیگ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، دوسرا مرحلہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) 11ویں پاکستان پریمئر فٹبال لیگ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ڈویلپمنٹ آفیسر محمد عرفان خان نیازی کے مطابق لیگ کا دوسرا مرحلہ 12اکتوبر سے شروع ہوگا ،لیگ کے میچز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں جس میں ملک بھر سے 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، واپڈا، ایئر فورس، آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :