گھوٹکی جیل میں قیدی کی خو د کشی کی کو شش، جسم کا نازک حصہ کاٹ لیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) گھوٹکی جیل میں قیدی کی خو د کشی کی کو شش، جسم کا نازک حصہ کاٹ لیا ، تشویشناک حا لت میں سکھر کے اسپتا ل میں داخل ،ماں کو قتل کر نے کے بعد سے اس کا دما غی توازن ٹھیک نہیں تھا ، جیل ذرائع تفصیلات کے مطابق گھوٹکی جیل میں قتل کے ایک مقدمے کے ایک قیدی امداد پتا فی نے آج با تھ روم میں جا کر ریزر کے ذریعے اپنے جسم کے نازک حصے کو کاٹ کر خود کشی کی کوشش کی جس کے دوران وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سکھر کے سول اسپتا ل میں لا یا گیا جہاں پر اسے طبی امداد دی گئی جیل ذرائع کے مطابق قید ی نے ایک سال قبل گھوٹکی کے علاقے میں اپنی ماں کو کا روکا ری کے الزام میں قتل کیا تھا جسے پو لیس نے گرفتار کر لیا قیدی ایک سال سے جیل میں تھا اور اس کا مقدمہ گھوٹکی کی ایک عدالت میں زیر سماعت تھا جیل ذرائع کے مطابق قیدی کا دما غی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اکثر اوقات وہ رات کے وقت چیختا چلا تا تھا ماں کو قتل کر نے کے بعد سے اس کی حا لت غیر تھی ۔

متعلقہ عنوان :