لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں جنم لینے والے نومولود بچے کی والدہ کے ڈلیوری کے دوران انتقال ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے بچے پر قبضہ کر لیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:39

لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں جنم لینے والے نومولود بچے کی والدہ کے ڈلیوری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء)لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں جنم لینے والے نومولود بچے کی والدہ کے ڈلیوری کے دوران انتقال ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے بچے پر قبضہ کر لیا۔نومولود کے والد نے بچے کی حوالگی کے لئے سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔ لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران نومولود بچے کے والدآصف نے موقف اختیار کیا کہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ڈلیوری کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی مگر اسکی بیوی ہلاک ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے بچے کو حوالے کرنے کی بجائے اسکے بچے پر قبضہ کر لیالہذا عدالت اسکا بچہ حوالے کرنے کے احکامات صادر کرئے۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قانونی طور پر ہسپتال نتظامیہ ایک دن بھی بچہ اپنے پاس رکھنے کا جواز نہیں رکھتے۔جس پر عدالت نے ایم ایس لیڈی ولنگٹن ہسپتال اور ایڈیشنل ایم ایس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اکتوبر کو طلب کر لیا۔