وی آئی پی کلچر کو ٹھیس پہنچنے پر وی آئی پیز ناراض

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:47

وی آئی پی کلچر کو ٹھیس پہنچنے پر وی آئی پیز ناراض

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء)قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اسد رحمان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو طیارے سے اتارنے کے واقعہ کا از خود نوٹس لیا۔ اسد رحمان نے استفسار کیا کہ بورڈنگ پاس جاری ہونے کے بعد رمیش کمار کو جہاز سے کیوں اتارا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی بھی بے عزتی کی گئی۔ کمیٹی کے رکن ایاز سومرو نے کہا کہ واقعہ میں ایک یونین کے عہدیدار ملوث ہیں جن کو جانتے ہیں۔ شیخ آفتاب نے کہا کہ جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا۔ پی آئی اے کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔ چیئرمین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ جن لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا ان کی شناخت ہو گئی ہے۔ لاء ڈیپارٹمنٹ سے قانونی رائے لینے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔