سکھر ،پو لیس نے وی آئی پی کلچر کے خلاف مہم شروع کردی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء)پولیس اہلکاروں کو قانون پر عمل در آمد کے لئے بھی افسران بالا کے احکامات کی ضرورت ، سکھر میں پو لیس نے وی آئی پی کلچر کے خلاف مہم شروع کردی ،افسران بالا کے حکم کے بعد فینسی نمبر پلیٹ اور سیا ہ شیشیوں کے خلاف مہم کا آغاز ، سکھر کے علاقے ایوب گیٹ پر پو لیس اور ٹریفک پو لیس کے اہلکا روں نے ٹریفک سارجنٹ کی قیا دت میں آنے جا نے والی کئی گا ڑیوں کو روک کر انپر لگی ہو ئی فینسی نمبر پلیٹ اور سیا ہ شیشیے اتروا لیے ٹریفک اہلکا روں کے مطابق یہ کا روائی مزید کئی دن تک جا ری رہے گی جبکہ اس مو قع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ اس مہم میں کسی کیساتھ کوئی رعایت نہ کی جا ئے یہاں تو کچھ لوگوں کے ساتھ رعایت بھی کی جا رہی ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم عوام کو پریشان کر نے کے لیے ہے اگر پو لیس پہلے ہی یہ نمبر پلیٹس اور سیا سہ شیشے لگا نے ہی نہ دے تو اس طرح کی مہم چانے کی ضرورت تک پیش نہ آئے پولیس سارجنٹ کہتے ہیں کہ افسران بالا کے حکم پر کاروائی کا آغاز کیا ہے ۔