Live Updates

میانوالی جلسے میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے: تحریک انصاف کا دعویٰ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 18:19

میانوالی جلسے میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے: تحریک انصاف کا دعویٰ

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آج میانوالی میں ہونے والے جلسے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے جس میں تاریخ میں پہلی بار شہر کی خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی اور اتنا بڑا جلسہ تحریک انصاف کی واضح کامیابی کی نشانی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے جلسے میں لگ بھگ 45ہزار افراد شریک ہوئے تھے جبکہ آزاد ذرائع نے اسی جلسے میں قریباً 60ہزار کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :