بلاول بھٹو نے پارٹی کو پنجاب میں دوبارہ منظم اور متحرک کرنے کیلئے پیپر ورک شروع کر دیا

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے عروج کے زمانے کو مد نظر رکھ کر تیاری کی جارہی ہے ‘ ذرائع

جمعرات 2 اکتوبر 2014 19:24

بلاول بھٹو نے پارٹی کو پنجاب میں دوبارہ منظم اور متحرک کرنے کیلئے پیپر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 2اکتوبر 2014ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو پنجاب میں دوبارہ منظم اور متحرک کرنے کیلئے خود پیپر ورک شروع کر دیا ، پنجاب میں اپنی والدہ کے دور میں پیپلز پارٹی کے عروج کے زمانے کو مد نظر رکھ کر تیاری کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پنجاب کو دوبارہ پیپلز پارٹی کا گڑھ بنانا چاہتے ہیں جسکے لئے وہ بھرپور سوچ بچا کر رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو پنجاب میں منظم اور متحرک کرنے کیلئے خود پیپر ورک کر رہے ہیں جبکہ اس میں صوبائی ذمہ داران کی کارکردگی کا بھی بغور جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے عروج کے زمانے کو مد نظر رکھ کر اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔