گلگت، مسافر گاڑی میں دھماکا، 3افراد جاں بحق، 5زخمی،دھماکہ گلگت کے علاقے ھراموش کے قریب گاڑی میں ہوا،تحقیقات شروع کردیں،ایس ایس پی محمد علی کی میڈیاسے بات چیت

جمعرات 2 اکتوبر 2014 21:34

گلگت، مسافر گاڑی میں دھماکا، 3افراد جاں بحق، 5زخمی،دھماکہ گلگت کے علاقے ..

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2014ء)گلگت میں مسافر گاڑی میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق پانچ زخمی ہوگئے ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا،نجی ٹی وی کے مطابق گلگت کے علاقے ھراموش کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا جس سے کئی مسافر زخمی بھی ہوئے ،ایس ایس پی (سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس)محمد علی نے میڈیا کو بتایا کہ بم دھماکے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے جبکہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر خواتین شامل ہیں،پولیس کے مطابق شاہراہ قراقرم پر عالم برج پر گاڑی میں دھماکا ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ۔زخمیوں اور ہلاک شدگان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا البتہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔