مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

جمعہ 3 اکتوبر 2014 12:35

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

مکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر 2014ء) مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی۔۔ جس میں گورنر مکہ سمیت دیگر سعودی حکام نے شرکت کی۔نو ذی الحج کو وقوف عرفات کے روز غلاف کعبہ کی تبدیلی کا دن بھی ہوتا ہے۔ اس دن جہاں لاکھوں عازمین، حج کا رکن اعظم ادا کرتے ہیں ۔ وہیں خانہ کعبہ کا غلاف بھی تبدیل کیا جاتا ہے۔

غلاف کی تبدیلی کی تقریب نماز فجر کے بعد شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

۔ جس میں گورنر مکہ اور دیگر سعودی حکام نے شرکت کی۔۔ نیا غلاف کعبہ دو کروڑ ریال کی لاگت سے تیار کیا گیا۔۔ غلاف کی تیاری میں چھ سو ستر کلوگرام خالص ریشم استعمال ہوا۔۔ چھ سو ستاون مربع میٹر سائز کا یہ غلاف سینتالیس حصوں پر مشتمل ہے۔۔ جس پر ایک سو پچاس کلوگرام سونے اور چاندی سے کشیدہ کاری کی گئی ہے۔۔ غلاف کعبہ کی تياری کيلئےدارالکسوہ کےنام سےفيکٹری قائم کی گئی ہے۔