'' بینگ بینگ '' نے بالی وڈ میں نئی تاریخ رقم کر دی

جمعہ 3 اکتوبر 2014 13:02

'' بینگ بینگ '' نے بالی وڈ میں نئی تاریخ رقم کر دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر 2014ء) ہریتک روشن اور کترینہ کیف کی خوبصورت اداکاری سے سجی فلم ''بینگ بینگ '' دنیا بھر میں ایک ساتھ پانچ ہزار ایک سو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

جو کسی بھی بالی وڈ فلم کی جانب سے سب سے بڑی ریلیز ہے۔ ہریتک روشن اور کترینہ کی یہ فلم ہالی ووڈ کامیڈی اینڈ ایکشن فلم نائٹ اینڈ ڈے کا ہندی ورژن ہے۔ فلم بینگ بینگ کو بھارتی تاریخ میں مہنگی ترین فلموں میں شامل کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ یہ فلم تین روز میں ریکارڈ بزنس کرے گی۔

متعلقہ عنوان :