کراچی: لیاری میں کریکر حملہ ،5 افراد زخمی، فائرنگ سے 1 جاں بحق

جمعہ 3 اکتوبر 2014 13:33

کراچی: لیاری میں کریکر حملہ ،5 افراد زخمی، فائرنگ سے 1 جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر 2014ء) کراچی میں امن خواب بن کر رہ گیا کچھ عرصے کی خاموشی کے بعد لیاری میں ایک مرتبہ پھر صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔ لیاری میں موٹر سائیکل سواروں نے کریکر سے ایک گھر پر حملہ کر دیا جس سے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں کلثوم، عذرا، صادق اور عبداللہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کریکر حملے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور دو گروپوں میں فائرنگ شروع ہو گئی۔

فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب لیاری میں چاکیواڑہ ہوٹل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب لیاری میں چاکیواڑہ ہوٹل میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیاری افشانی گلی میں فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔