مسلمان اپنے اندر اتحاد قائم رکھیں، خوارج آج بھی صفوں میں موجود ہیں، خطبہ حج

جمعہ 3 اکتوبر 2014 15:40

مسلمان اپنے اندر اتحاد قائم رکھیں، خوارج آج بھی صفوں میں موجود ہیں، ..

عرفات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر 2014ء) مفتی اعظم کا خطبہ حج میں کہنا ہے کہ اسلام مکمل شریعت ہے جو زندگی کی ہدایات عطا کرتا ہے، مسلمان اپنے نفس پر قابو رکھیں، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں، حقیقی مسلمان اپنی خواہشات و ضروریات اللہ کے تابع کردیتا ہے، اسلام آسان دین ہے، اللہ نے ہمارے لئے کوئی مشکل نہیں رکھی، اسلام میں کسی کو قتل کرنا سب سے بڑا فتنہ ہے، مسلمان کو زمین پر فتنہ و فساد برپا کرنا زیب نہیں دیتا، فحاشی اور نشے کو گناہ اور حرام قرار دیا گیا ہے، ہمارا ہدف معاشرے کی اصلاح ہونا چاہئے، اہل اسلام اور ذرائع ابلاغ پر بھی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے، تمام مسلمانوں کو آپس میں اتحاد و اتفاق کی کوشش کرنی چاہئے، امت مسلمہ میں انتشار پھیلایا جارہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسلام کے دشمن مستقل سازشوں میں مصروف ہیں، خوارج آج بھی ہماری صفوں میں موجود ہیں، اللہ کی راہ میں جہاد تمام چیزوں سے افضل ہے، جہاد ہی ہے جو فتنہ و فساد کو دور کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کہ کہ اللہ تعالیٰ تمام نسلی اختلافات اورعصبیت دور کرے، نوجوان نسل کو ہدایت اور مسلم حکمرانوں کو صحیح راستہ دکھائے۔