ممبئی میں شاہد کپور کی نئی فلم ”حیدر“ کی خصوصی نمائش کا اہتمام

جمعہ 3 اکتوبر 2014 16:20

ممبئی میں شاہد کپور کی نئی فلم ”حیدر“ کی خصوصی نمائش کا اہتمام

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) ممبئی میں شیکسپئر کے معروف ڈرامے ہیملٹ پر بنی بالی وڈ فلم ”حیدر“ کی خصوصی نمائش ہوئی۔ اداکار شاہد کپور شردھا کپور اور تبو کی یہ فلم آج ریلیز ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ تبو نے ممبئی میں فلم کی خصوصی نمائش کا انعقاد کیا جس میں رندیپ ہودا ، تشارکپور اور میوزک ڈائریکٹر انوملک شریک ہوئے۔ شیکسپئر کے ڈرامے ”ہیملٹ “ سے ماخوذ اس فلم میں تبو نے شاہد کپور کی والدہ کا کردار کیا ہے۔ جبکہ شردھا کپور بھی اس فلم میں جلوہ گر ہیں۔ کشمیر میں فلمائی گئی یہ ایکشن رومانوی فلم آج سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔

متعلقہ عنوان :