روہڑی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مو ئے مبا رک کی زیا رت کا سلسہ جا ری

جمعہ 3 اکتوبر 2014 16:56

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) روہڑی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مو ئے مبا رک کی زیا رت کا سلسہ جا ری ، ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں ، (موئے مبارک زیارت ) اسے چھو ٹا حج بھی کہاجا تا ہے ،سیکورٹی کے ناقص انتظامات ،تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کے تا ریخی شہر رو ہڑی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ذی الحج کا چاند دیکھتے ہی نبی آخر الزمان حضرت محمد کے مو ئے مبا رک کی زیا رت کا سلسلہ جا ری ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ 1940ء ہجری سے مو جود یہ مو ئے مبا رک مخدوم خا ندان کے بزرگ میاں عبد البا قی کو جہیز میں ملا جس کے بعد سے آج تک اکئی صدیاں گذر جا نے کے با وجودزیا رت کا سلسلہ جا ری و ساری ہے جو زائرین آتے ہیں وہ دل میں مرادیں بھی لا تے ہیں، موئے مبارک کی زیارت کیلئے پاکستان نہیں بلکہ سندھ کے دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں مرد ،و خواتین زائرین روہڑی شریف پہنچنا شروع ہو گئے موئے ،مبارک کی زیارت کرنے والے زائرین کا کہناہے کہ ہم یہاں آکر دعا ما نگتے ہیں ہم یہاں حج کر نے آتے ہیں اور یہ چھو ٹا حج ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں اور اس کو دیکھ کر ہمیں حج کی طلب ہو تی ہے مو ئے مبا رک کی زیا رت کے موقع پر ملک کی خوشحالی اور امن کے لیے بھی دعا کی گئی زائرین کے لیے کھا نے پینے کی اشیاء کے اسٹال لگا ئے گئے ہیں تاہم موئے مبارک کی زیارت کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے تھے ۔