آل پارٹیز سکھر کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے شہری مسائل ، عمران مغل کی ملکیت پر غیر قانونی تعمیرات ، لال مشائخ قبرستان پر پلاٹنگ ، غیرقانونی رہائشی اور کمرشل اسکیموں کے اجراء کے خلاف علامتی بھوک ہٹرتال

جمعہ 3 اکتوبر 2014 17:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) آل پارٹیز سکھر کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے شہری مسائل ، عمران مغل کی ملکیت پر غیر قانونی تعمیرات ، لال مشائخ قبرستان پر پلاٹنگ ، غیرقانونی رہائشی اور کمرشل اسکیموں کے اجراء کے خلاف علامتی بھوک ہٹرتال کی گئی اور ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی اس موقع پر بھوک ہٹرتال پر موجود رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکھر انتظامیہ کی نااہلی اور مجرمانہ خاموشی کے باعث شہری بلدیاتی سہولتوں سے محروم ہیں جگہ جگہ گندگی اور گندے پانی کے تالاب موجود ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہے ترقیاتی کاموں کی مد میں کروڑوں روپوں کی کرپشن کی گئی تاہم غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی تو دوسری جانب ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے زیر سائیہ غیر قانونی تعمیراتی کاموں کا سلسلہ شروع ہے لینڈ مافیا اور بلڈر مافیا نے عمران مغل کی ملکیت جس کا کیس عدالت میں چل رہا ہے اس پر تعمیراتی کام کی اجازت دے دی ہے جو کہ غیر قانونی ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری مسائل اور ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مجرمانہ خاموشی اور غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو تحفظ اور بلدیاتی سہولتیں فراہم کیں جائے ۔