تھانہ بی سیکشن پولیس کے ایس ایچ او آصف مغل نے میجر عظیم اختر کے کہنے پر میرے بھائی شعیب احمد ولد اقبال محمد خان راجپوت کو دو دن قبل گھر میں گھس کر گرفتار کیا اور نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے،سکھر کی علاقہ مکین خاتون انیسہ افضل کا الزام

جمعہ 3 اکتوبر 2014 17:03

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) سکھر کی علاقہ مکین خاتون انیسہ افضل نے سکھر پریس کلب پہنچ کر تھانہ بی سیکشن پولیس کے ایس ایچ او حاضر سروس میجر پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ بی سیکشن پولیس کے ایس ایچ او آصف مغل نے میجر عظیم اختر کے کہنے پر میرے بھائی شعیب احمد ولد اقبال محمد خان راجپوت کو دو دن قبل گھر میں گھس کر گرفتار کیا اور نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے اور اس کی گرفتاری سے لاعلمی ظاہر کر رہی ہے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہی پولیس مقابلے میں میرے بھائی کو قتل نہ کر دیں اس نے اعلیٰ حکام سے درمندانہ اپیل کی ہے تھانہ بی سیکشن پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے شعیب کو بازیاب کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :