وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کی نثار کھوڑو سے ملاقات ،صوبوں میں یکساں تعلیمی نصاب پر غور و خوض

جمعہ 3 اکتوبر 2014 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے جمعہ کو صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو سے ملاقات کی۔ملاقات میں چاروں صوبوں کے نصاب تعلیم کویکساں کرنے پر غور و خوض کیا گیا اور اس سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم بلیغ الرحمن نے کہا کہ ملک بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کیلئے وفاقی اورر صوبائی حکومتوں کو مثبت لائحہ عمل تشکیل دینا ہوگا۔

انہوں نے نادرہ پنجوانی کوانکی سماجی و تعلیمی خدمات پر شیلڈ پیش کی اوربیسک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کیلئے انکی تعلیمی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تعلیم ڈاکٹر اللہ بخش ملک،ڈائریکٹر پروٹوکول غلام بشیر بگھیو،پی ایس وزیر تعلیم بشیراحمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :