آصف زرادی کی سراج الحق سے اہم ملاقات جاری

جمعہ 3 اکتوبر 2014 18:38

آصف زرادی کی سراج الحق سے اہم ملاقات جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے درمیان منصورہ میں اہم ملاقات جاری ہے جس میں ملک میں جاری سیاسی بحران سمیت کئی باہمی دل چسپی کے امور پر بات چیت کی جا رہی ہے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے امین فہیم اور قمر زمان کائرہ بھی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں رہنماءوزیر اعظم نواز شریف کے سیاسی مستقبل، مڈٹرم انتخابات کے تجویز اور اسلام آباد میں جاری دھرنوں سے متعلق کوئی اہم فیصلہ کر سکتے ہیں جو ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ اس سے قبل بھی سابق صدر نے جماعت اسلامی کے سربراہ سے منصورہ میں ملاقات کر کے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان برسوں پر محیط کنارہ کشی ختم کی تھی اور اس کے بعد حکومت ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات کروانے کے لئے ایک سیاسی جرگہ قائم کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :