بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر ایک بار بھر بلا اشتعال فائرنگ

جمعہ 3 اکتوبر 2014 19:28

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر ایک بار بھر بلا اشتعال فائرنگ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر ایک بار بھر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی پر دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے باغ کے قریب بیدوری سیکٹر ایک بار بھر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وآضع رہے کہ بھارت گزشتہ چند روز میں کئی بار کنڑول لائن کی خلاف ورزی کر چکا ہے جس کا پاکستانی فوج نے موثر جواب دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :