خوشحال اور پرامن پاکستان کے خواہاں ہیں، بھارت،دہشت گردی سے بھارت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، وزیرداخلہ

جمعہ 3 اکتوبر 2014 22:30

خوشحال اور پرامن پاکستان کے خواہاں ہیں، بھارت،دہشت گردی سے بھارت کو ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کو کمزور نہیں کیا جا سکتا،ہم خوشحال اور پر امن پاکستان کے خواہاں ہیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ سے پرامن پاکستان کا خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کی طرف سے بھارت کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سے بھارت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کئی مرتبہ وعدے کئے مگر پاکستان کی سرزمین سے برابر بھارت مخالف کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا

متعلقہ عنوان :