کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 11 ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 11:43

کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 11 ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) کراچی کے علاقے بنارس میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے گیارہ ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔ بنارس کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن میں رینجرز کے تین سو اہلکاروں نے حصہ لیا جس میں انسداد دہشت گردی سکواڈ شامل تھا جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے ۔ رینجرز اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے ۔ گھر گھر تلاشی کے دوران گیارہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا جس میں ایس ایم جی اور کلاشنکوف بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :