عام انتخابات 2013 سپریم کورٹ میں چیلنج کردیئے گئے

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 12:08

عام انتخابات 2013 سپریم کورٹ میں چیلنج کردیئے گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ انتخابات کے خلاف آئینی درخواست جسٹس ریٹائرڈ محمود اختر نے دائر کی، درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مقناطیسی سیاہی مہیا کرنے میں ناکام رہا، مقناطیسی سیاہی نہ ہونے سے الیکشن کی شفافیت برقرار نہیں رہی۔

(جاری ہے)

انتخابات کو مشکوک بنانے کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے ریٹرننگ افسران نہیں۔

درخواست گزار نے الیکشن کالعدم قرار دے کر ذمہ داروں کو سزا دینے کی استدعا کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں اللہ نواز کی خدمات بطور وکیل حاصل کی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفت گو میں جسٹس ریٹائرڈ محمود اختر کا کہنا تھا کہ وہ توقع کر رہے تھے کہ سپریم کورٹ انتخابات میں دھاندلی کا ازخود نوٹس لے گی،نوٹس نہ لئے جانے پر انہوں نے درخواست دائر کی ہے، انتخابی عمل کی شفافیت آئین کا تقاضا ہے۔ س

متعلقہ عنوان :