”گو نواز گو “ کا نعرہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 14:12

”گو نواز گو “ کا نعرہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والا نعرہ ”گونواز گو “ کا نعرہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر محمد امین نے عدالت عالیہ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ”گو نواز گو “ کے نعرے سے ملک میں ن لیگ کے حامیوں اور مخالفین کے ما بین بڑے پیمانے پر لڑائی جھگڑے کا خطرہ ہے اور اس کے با عث حالات خون خرابے تک جا سکتے ہیں ۔

درخواست گزار نے ہائیکورٹ نے استدعا کی ہے کہ کسی خون خرابے سے بچنے کے لیے اس نعر ے پر پابندی لگا ئی جائے ۔ درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومتوں ،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور پاکستان تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے ۔ عدالت عالیہ میں عید الاضحی کی چھٹیوں کے باعث اس درخواست کی سماعت عید کے بعد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :