Live Updates

عید پر سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں:سوئی نادرن گیس کمپنی

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 15:11

عید پر سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں:سوئی نادرن گیس کمپنی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) سوئی نادرن گیس کمپنی عید کے دوسرے اور تیسرے دن پنجاب میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید قربان پر عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے عید کے تینوں دنوں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی سٹیشنز کو عید کے دوسرے اور تیسرے دن گیس فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے مطابق قادر پور گیس فلیڈ کی سالانہ مرمت کےلیے بند ہے جس کے باعث سسٹم میں گیس کی فراہمی کم ہے،اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :