گلو بٹ پر ”ہیرو“بننے کا بھوت سوار ہو گیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 16:13

گلو بٹ پر ”ہیرو“بننے کا بھوت سوار ہو گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء)سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مر کزی کردار گلو بٹ پر ہیرو بننے کا بھوت سوار ہوگیا ہے اور اب اس نے میڈیا پر آنے کے لیے ہاتھ پاﺅں مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 17جون کو ماڈل ٹاﺅن میں عام شہریوں کی گاڑیاں توڑنے والے گلو بٹ نے اب خفیہ طور پر ٹی وی چینلز اور دیگر اشتہاری کمپنیوں سے رابطے کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلو بٹ نے اپنے نام سے وڈیو گیم بنانے والی کمپنی سے معاوضہ بھی طلب کر لیا ہے ،گلو بٹ کے قریبی عزیزوں کے مطابق اس کی مشہوری کو دیکھتے ہوئے کئی اشتہاری کمپنیوں نے ان سے رابطہ کیا ہے اور گلو بٹ نے انہیں آگا ہ کر دیا ہے کہ اگر وہ اس کا انٹر ویو کرنا چاہتی ہیں تو انہیں ا سے بھاری معاوضہ ادا کرنا ہوگا جس کے بعد ہی وہ انہیں انٹر ویو دے گا یا ان کے لیے اشتہار کرے گا ۔