Live Updates

عمران خان کے عزیز، لیگی رکن اسمبلی نجیب اللہ نیازی انتقال کرگئے

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 16:54

عمران خان کے عزیز، لیگی رکن اسمبلی نجیب اللہ نیازی انتقال کرگئے

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے رشتہ دار اور مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نجیب اللہ خان نیازی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق نجیب اللہ نیازی کو دوپہر کے وقت اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس پر اُنہیں نجی ہسپتال منتقل کیاگیالیکن دل کا دورہ جان لیواثابت ہوا۔ ذرائع کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرایمبولینس کے ذریعے راولپنڈی یا لاہورمنتقلی کی ہدایت کی تھی لیکن مہلت ہی نہیں ملی اور وہ چل بسی ۔ نجیب اللہ خان نیازی عمران خان کے رشتہ دار اور پی پی 48سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :