حکومت پنجاب کا 6 کروڑ روپے ٹماٹر اور آلو پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 19:18

حکومت پنجاب کا 6 کروڑ روپے ٹماٹر اور آلو پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) حکومت پنجاب نے 6 کروڑ روپے ٹماٹر اور آلو پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے حالیہ سیلاب کے باعث ٹماٹر اور آلو کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے آلو اور ٹماٹر پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا تھا گزشتہ روز حکومت نے محکمہ خزانہ کو ایک چٹھی کے ذریعے آگاہ کیا کہ حکومت نے آلو اور ٹماٹر کی خریداری پر 6 کروڑ روپے کی سبسڈی دی ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے مشاورت کرتے ہوئے آلو اور ٹماٹر کی طلب کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں حکومت نے ٹماٹر کی پہلی کھیپ بھارت سے منگوا لی ہے۔

متعلقہ عنوان :