بھارت مریخ پر پہنچ گیا ،ہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں،عابد شیر علی

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 19:35

بھارت مریخ پر پہنچ گیا ،ہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں،عابد شیر علی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بھارت مریخ پر پہنچ گیا ہے اور ہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں، عید سے پہلے قربانی کی باتیں کرنیوالوں کی اپنی قربانی ہوگئی ہے، دھرنے والے بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آرہے ہیں، چند افراد کو ہمارے پروگرام خراب کرنے کیلئے بھیج دیا جاتا ہے ۔

فیصل آباد میں فیسکو ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ دھرنے والے بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چند افراد کو ہمارے پروگرام خراب کرنے کیلئے بھیج دیا جاتا ہے ، اس طرح خون خرابے کو دعوت دی جا رہی ہے ایسی حرکات سے ہمارے کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائیگا ۔وزیر مملکت نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے دینے والوں کا مقصد ملکی معیشت اور کلچر کو تباہ کر نا ہے ، عمران خان کو جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینی چاہئے وہ جھوٹو ں کے بے تاج بادشاہ ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت مریخ پر پہنچ گیا ہے اور ہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں، عید سے پہلے قربانی کی باتیں کرنیوالوں کی اپنی قربانی ہوگئی ہیانہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب ہمارا سرمایہ ہیں تبدیلی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :