ہانگ کانگ،حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، مظاہرین کا مذاکرات ملتوی کرنے کا اعلان،حکومت نے وعدے کا پاس نہیں رکھا،مذاکرات کو ترک کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،ہانگ کانگ فیڈریشن آف سٹوڈنٹس

اتوار 5 اکتوبر 2014 12:21

ہانگ کانگ،حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، مظاہرین کا مذاکرات ..

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔5 اکتوبر 2014ء) ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامی احتجاج کرنے والے طلبا کے ایک گروپ کے رہنماوٴں نے مخالفین کے ساتھ جھڑپ کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت مظاہرین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین کے گروپ کے سربراہ کا کہناتھا کہ جب مظاہروں سے پیدا ہونے والی صورتِحال پر برہم ہونے والے لوگوں نے خیموں اور رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کی تو ان کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپ ہوئی،ہانگ کانگ فیڈریشن آف سٹیوڈنٹس نے بیان میں کہا کہ انھوں نے مذاکرات کو ’سرد خانے‘ میں رکھ دیا ہے ان مذاکرات کے وقت اور جگہ کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے،حکومت نے اپنے وعدے کا پاس نہیں رکھا۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ مذاکرات کو ترک کر دیں۔فیڈریشن نے بیان میں کہا کہ حکومت نے مافیا کو آکیوپائے کے پرامن شرکا پر حملے کی اجازت دی۔ اس نے مذاکرات کا راستہ بند کر دیا ہے اور اس کے نتائج کی ذمہ داری انھیں لینی چاہیے۔تاہم یہ واضح نہیں کہ احتجاج کرنے والے دیگر گروپوں کا بھی یہ موقف ہے۔مظاہرین کی طرف سے مذاکرات ملتوی کرنے پر حکومت کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :