وفاق نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں این جی اوز کے تحت چلنے والے تعلیمی اورمذہبی اداروں ، یونیورسٹیوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ میں 2015تک توسیعی کر دی

اتوار 5 اکتوبر 2014 19:22

وفاق نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں این جی اوز کے تحت چلنے والے تعلیمی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء)وفاق نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں این جی اوز کے تحت چلنے والے تعلیمی اورمذہبی اداروں ، یونیورسٹیوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ میں 2015تک توسیعی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر پشاور کے ذرائع کے مطابق اب این جی اوز ، ٹرسٹ و خیراتی ادارے پرانے طریقہ کار کے مطابق اکتیس اکتوبر تک اپنے انکم ٹیکس کے گوشوار ے جمع کر اسکیں گے اور انہیں کسی قسم کا ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑیگا پشاور سمیت صوبے بھر میں مختلف این جی اوز اور ٹرسٹ و فلاحی اداروں کے زیر اہتمام درجنوں تعلیمی ادارے چل رہے ہیں ۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ صرف ایگزمشن سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہو گا ۔ اس سے قبل حکومت نے بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ این جی اوز ، ٹرسٹ و خیراتی اداروں کو انکم ٹیکس گوشواروں میں اپنی تمام آمدنی ظاہر کرنا ہو گی ٹیکس کٹوتی و ادائیگی کرنا ہو گی ۔ تاہم جتنا ٹیکس ادا کرنا ہو گا انہیں سو فیصد کریڈیٹ دیا جائے گا ۔