تلہ گنگ: پسند کی شادی،بھائیوں نے بہن اوراس کی ساس کوقتل کردیا

بدھ 8 اکتوبر 2014 13:09

تلہ گنگ: پسند کی شادی،بھائیوں نے بہن اوراس کی ساس کوقتل کردیا

تلہ گنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء)تلہ گنگ میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنےوالی بہن اور اسکی ساس کو فائرنگ قتل کر دیا جبکہ بہنوئی کو شدید زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ تلہ گنگ کے علاقے کوٹ گلا میں پیش آیا جہاں دو بھائیوں نے پسند کی شادی کرنے والی شازیہ نامی خاتون کو اور اسکی ساس شاہ جہاں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ بہنوئی سمیع اللہ کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ خواتین کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی گئیں جبکہ ذخمی شخص کو بے نظیر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا ہے ۔