پی ٹی آئی کارکنوں کا ناشتہ نہ ملنے پر دھرناانتظامیہ کیخلاف احتجاج

بدھ 8 اکتوبر 2014 13:09

پی ٹی آئی کارکنوں کا ناشتہ نہ ملنے پر دھرناانتظامیہ کیخلاف احتجاج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے ناشتہ نہ ملنے پر پارٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پسند کے کارکنا ن کو ناشتہ دیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا ڈی چو ک پر جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان ے ناشتے اور کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے، تاہم آج کارکنان کو ناشتہ نہ ملنے پر کارکنان نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کو کہنا تھا کہ کارکنان کو ناشتہ برابری کی بنیاد پر نہیں دیا جا رہا بلکہ انتظامیہ اپنےمن پسند کے کارکنان کو ناشتہ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :