Live Updates

عمران خان کے نجومی روزکوئی نہ کوئی پیشگوئی کرتے ہیں ایک بھی درست ثابت نہیں ہوئی‘پرویز رشید،وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،انتخابات 2018ء میں ہونگے‘ وزیر اطلاعات و نشریات

بدھ 8 اکتوبر 2014 13:16

عمران خان کے نجومی روزکوئی نہ کوئی پیشگوئی کرتے ہیں ایک بھی درست ثابت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8اکتوبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،انکے نجومی روزانہ کوئی نہ کوئی پیشگوئی کرتے ہیں لیکن ان میں سے کوئی ایک پیش گوئی بھی اب تک درست ثابت نہیں ہوسکی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان اور ان کے لوگوں کو یاد دہانی کراتاہوں کہ آئندہ انتخابات 2018 میں ہوں گے اور عمران خان کا وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات