وزیر اعلی بلوچستان نے لاپتہ افراد کے معاملے پر ناکامی تسلیم کر لی

بدھ 8 اکتوبر 2014 18:23

وزیر اعلی بلوچستان نے لاپتہ افراد کے معاملے پر ناکامی تسلیم کر لی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صوبے کی عوام کو حسب توقع ثمرات کی فراہمی میں ناکام رہی ہے اور خصوصاً لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کرنے میں تو مکمل ناکامی رہی ہے، ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا تاہم ناکام رہے ہیں اور بے گھر ہونے والے بگٹی اور مری قبائل کو بھی ان کے علاقوں میں آباد نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں ناراض بلوچ قائدین سے ملاقاتیں کروں اور ان کو واپس قومی دھارے میں شامل کروں تاہم ابھی کامیابی نہیں ملی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے تمام معاملات پر بات چیت کے ذریعے حل نکالا جائے اور اللہ نے چاہا تو جلد اس ضمن میں پیشرفت سامنے آئے گی

متعلقہ عنوان :