قادرپورگیس فیلڈ سالانہ مرمت کے لیے بند ، پنجاب بھر کی صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی دس روز کیلئے معطل

بدھ 8 اکتوبر 2014 18:26

قادرپورگیس فیلڈ سالانہ مرمت کے لیے بند ، پنجاب بھر کی صنعتوں اور سی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) قادرپورگیس فیلڈ سالانہ مرمت کے لیے بند کردی گئی ہے جس کے باعث پنجاب بھر کی صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی روک دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے گیس کی بندش کے شیڈول کو مسترد کر تے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔سوئی نادرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل ،دیگر انڈسٹریز اور سی این جی سیکٹر کو 10روزگیس نہیں ملے گی۔ دوسری جانب آپٹما نے گیس کی 10روزہ بندش کا شیڈول مسترد کر دیا ہے۔ اپٹماترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی اور گیس سے محروم رکھنا سازش ہے۔

متعلقہ عنوان :