بھارتی جارحیت، وزیر اعظم نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس 10 اکتوبر کو طلب کر لیا

بدھ 8 اکتوبر 2014 18:36

بھارتی جارحیت، وزیر اعظم نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس 10 اکتوبر کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے10 اکتوبر کو قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر جاری بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت تینوں سروسز چیفس اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی شریک ہوں گے جبکہ وزیر اعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں وزیر اعظم کو آپریشن ضرب عضب پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی اجلاس میں حکومت بھارتی جارحیت کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کر سکتی ہے۔یاد رہے بھارت کی جانب سے گزشتہ کئی روز سرحدی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور ان واقعات میں 10 پاکستانی شہری شہید جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔