پیرمحل ، شراب کی چالو بھٹی لاہن سمیت پکڑی گئی ،ملزم گرفتار ،تیا راور خام شراب برآمد ،مقدمہ درج

جمعرات 9 اکتوبر 2014 15:38

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) شراب کی چالو بھٹی لاہن سمیت پکڑی گئی ملزم گرفتار تیا راور خام شراب برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سی پلاٹ بستی اوڈ میں محمد شاہد ولد عبدالغفور قوم بدو کے گھر چھاپہ مار کر محمد شاہد کو گرفتار کرکے شراب کی چالوبھٹی ساما ن سمیت ہمراہ دس لٹر تیار شراب ایک کین خام شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔