Live Updates

وزیر اعظم سے پارلیمنٹ استعفیٰ لے سکتی ہے عمران خان کو اختیا ر نہیں، الٰہی بخش سومرو

جمعرات 9 اکتوبر 2014 16:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف سے پارلیمنٹ استعفیٰ لے سکتی ہے عمران خان کو یہ اختیا ر نہیں انکا یہ مطالبہ ملک دشمنی اور غیر آئینی ہے کسی بھی حکومت کو اس طرح ختم نہیں کیا جا سکتا جس طرح کی بات عمران خان کررہے ہیںآ ئین موجود ہے اس پر عمل کیا جا ئے جب آئین بنایا ہے تو اس کا احترام ہم سب فر ض ہے نعروں سے حکومتیں نہیں جاتی پارلیمنٹ ہی کسی کو اتار سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں اپنی رہائش گاہ پر اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

9 اکتوبر۔

(جاری ہے)

2014ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا الٰہی بخش سومرو نے کہا کہ عمران اور قادری کا احتجاج جمہوری حق ہے پر یہ نہیں کہ دھرنا لگا کر بیٹھ جائیں مہینوں سے بیٹھے لوگوں کو کھانا اور روز کے حساب سے پیسے کون دے رہا ہے بلاول بھٹو نوجوان ہے اب یہ وقت بتائے گا کہ وہ شہید بینظیر کے راستہ پرچل رہے ہیں یا کسی اور کے راستے پر ہیں سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں اسی بات کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے نام پر امریکا نے جو جنگ شروع کی وہ ناکامی سے دوچار ہے کئی سال گزرنے کے باوجود امریکا کو اب تک کامیابی نہیں ملی اور جنگ جا ری ہے انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان سے بلوچستان کو الگ کر کے آزاد بلوچستان بنانا چاہتا ہے امریکا ایران کاکچھ بگاڑ نہیں سکا کسی بھی ملک کے آئین میں یہ نہیں لکھا ہے دوسرے ملک میں جمہوریت کے نفاذ کے لئے آپ جاؤامریکا کی دوسرے ممالک میں مداخلت کی اجازت خود انکے ملک کا آئین انہیں نہیں دیتاانہوں نے کہا کہ میرے حلقے این اے 208 پر نادرا کی جانب سے جعلی ووٹوں کی رپورٹ کے باوجود ٹریبونل نے مخالف امیدوار پی پی کے اعجاز حسین جکھرانی کو کامیاب قرار دیا جس کے خلاف سپریم کورٹ گیا ہوں انصاف کے لئے لڑتا رہوں گاانہوں نے مزید کہا کہ میں اب بوڑھا ہو گیا ہوں آئندہ انتخابات میں میری جگہ محمد میاں سومروامیدوار ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات