بھارتی جارحیت بند کردے اگر ہم نے جواب دیا تو وہ اپنا زخم چاٹتا رہے گا، شہبازشریف،ہماری فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی سی ایم ایچ میں عیادت کے موقع پر گفتگو

جمعرات 9 اکتوبر 2014 21:28

بھارتی جارحیت بند کردے اگر ہم نے جواب دیا تو وہ اپنا زخم چاٹتا رہے گا، ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء ) : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو کمزور نہ سمجھے اور فوری جارحیت بند کردے اگر ہم جواب دیں گے تو وہ اپنے زخم چاٹتا رہے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی سی ایم ایچ میں عیادت کی اور امدادی چیک تقسیم کیے جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پر امن شہریوں پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے، ہمیں دنیا میں امن کا پیغام دینا ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہماری فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے اور پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے ہمارے عوام بھارت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہیں اس لیے بھارت فوری طور پر جارحیت بند کردے اگر ہم جواب دیں گے تو وہ اپنا زخم چاٹتا رہے گا۔