پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج ہو گا
جمعہ 10 اکتوبر 2014 12:04
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) ون ڈے سیریز بچانے کے لیے پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف آج دوسرے ون ڈے میں مقابلہ کرے گی ۔ تین میچوں کی سیریز میں کینگروز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے آمنے سامنے ہوں گی ۔
(جاری ہے)
قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سیریز بچانے کے لیے آج کے میچ میں فتح درکار ہے تاہم انہوں نے دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے ۔
کپتان نے دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں تبدیلی کا عندیہ بھی دیا ۔ کہتے ہیں کہ محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے سے ٹیم کا بیلنس خراب ہوا ۔ زخمی فاسٹ بولر جنید خان کی جگہ منیجمنٹ پہلے ہی آل راؤنڈر سہیل تنویر کو سکواڈ میں شامل کر چکی ہے ۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف واحد ٹی 20 اور پھر پہلا ون ڈے جیتنے کے بعد کامیابی کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.