فلم دی پینگوئن آف مڈگاسکر کا ٹریلر جاری

جمعہ 10 اکتوبر 2014 12:22

فلم دی پینگوئن آف مڈگاسکر کا ٹریلر جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اکتوبر۔2014ء) ایکشن اور کامیڈی سے بھری اینی میٹڈ فلم دی پینگوئن آف مڈگاسکر کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔فلم کی کہانی چارنٹ کھٹ پیاری پینگوئنز کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کوشیطان صفت آکٹوپس سے بچانا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے اس ٹریلر میں یہی کچھ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے یہ پیاری پینگوئنز اس خطرناک آکٹوپس کا مقابلہ کرتی ہیں اور اس کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتی ہیں۔کیا یہ چاروں پینگوئنز اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکیں گی یہ جاننے کے لئے 26 نومبر کا انتظار کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :