افتخار ٹھاکر کا گمشدہ پاسپورٹ لندن پولیس کو مل گیا

جمعہ 10 اکتوبر 2014 13:20

افتخار ٹھاکر کا گمشدہ پاسپورٹ لندن پولیس کو مل گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اکتوبر۔2014ء) سینئر اداکار افتخار ٹھاکر کا گمشدہ پاسپورٹ لندن پولیس کو مل گیا ، تفتیش کے بعد پاسپورٹ افتخار ٹھاکر کو واپس کر دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکار افتخار ٹھاکر اگست میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے انگلینڈ گئے تھے جہاں لندن میں ان کا پاسپورٹ گم ہو گیا تھا جس پر دنیا کے 72ممالک کے ویزے لگے ہوئے تھے ۔ اپنا پاسپورٹ گم ہرنے کے بعد افتخار ٹھاکر نے لندن پولیس کو رپورٹ کر دی تھی جس کے بعد افتخار ٹھاکر ٹریول ڈاکو منٹس پر واپس پاکستان آئے تھے اور اب لندن پولیس کو افتخار ٹھاکر کا پاسپورٹ مل گیا ہے جس کی مکمل تحقیقات کے بعد پاسپورٹ افتخار ٹھاکر کو مل جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :