ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا

جمعہ 10 اکتوبر 2014 14:14

ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا۔ ملالہ یوسف زئی نے ہندوستان کی کیلاش سیھتارتی کے ساتھ مشترکہ طور پر نوبل انعام ملا ہے۔ خیال رہے کہ ملا یوسف زئی وہ دوسری پاکستانی ہیں، جنہوں نے نوبل انعام حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر عبدالسلام کو نوبل انعام ملا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالسلام نے سن 1979ء میں فزکس میں نوبل انعام حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو تحریکِ طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے حملے کے بعد دنیا بھر میں تیزی سے شہرت حاصل ہوئی تھی، وہ اکتوبر 2012ء دوران اس حملے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ ان پر یہ حملہ لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششوں کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :