گیلانی کے بیٹے کے گارڈ کا14روزہ جوڈیشل ریمانڈ

جمعہ 10 اکتوبر 2014 14:51

گیلانی کے بیٹے کے گارڈ کا14روزہ جوڈیشل ریمانڈ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) لاہور میں موٹر سائیکل سوار طاہر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے عبدالقادر گیلانی کے سیکیورٹی گارڈ محمد خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم محمد خان نے اعتراف جرم کرلیا جس پر عدالت نےاسے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کے سیکیورٹی گارڈ محمد خان نےدوروز قبل موٹرسائیکل سوار نوجوان کو گولی مارکرقتل کر دیاتھا۔