نواز شریف میرانشاہ جانے والے پہلے وزیر اعظم نہیں :آصف زرداری

جمعہ 10 اکتوبر 2014 17:54

نواز شریف میرانشاہ جانے والے پہلے وزیر اعظم نہیں :آصف زرداری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ وزیر اعظم نواز شریف کے قبائلی علاقے میرانشاہ جانے کے بعد ریکارڈ کو غلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہم ریکارڈ کی درستگی کے لئے بتانا چاہتے ہیں نواز شریف اس علاقے کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو نے 1976 اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے 1996میں میرانشاہ کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :