دنیا بھر کی ہندو برادری اپنا مذہبی خوشیوں بھر ا تہوار ''دیوالی '' 23اکتوبر بروز جمعرات کو منائے گی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 20:15

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء ) ہندو ویلفئیر پنچائیت پاکستان کے میڈیا کوآرڈینٹرپارومل پریمی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ دنیا بھر کی ہندو برادری اپنا مذہبی خوشیوں بھر ا تہوار ''دیوالی '' 23اکتوبر بروز جمعرات کو منائے گی اس دن گھروں میں صفائی کے علاوہ دیئے جلا کر لچھمی ماتا کی پوجا کریں گے جبکہ مندروں اور عبادت گاہوں میں پوچاپات کر کے ملک کی ترقی ،سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی اس حوالے سے تمام ہندو ملازمین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ تمام ہندو سرکاری ملازمین کو ان کے بڑے تہوار دیوالی کے موقع پر ایڈوانس تنخواہ دی جائے گی اور انہیں دو دن کی کی چھٹی دی جائے تاکہ سرکاری ڈیوٹیاں دینے والے افراد بھی اپنے گھروں میں جا کر اپنے بچوں کے ساتھ اپنا تہوار منا سکیں،۔

۔

متعلقہ عنوان :