Live Updates

عمران خان ‘ طاہرالقادری اپنے لوگوں کو تشدد اور گھیراؤ پر اکسانا بند کردیں‘ خواجہ سعد رفیق،مسلم لیگ (ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ،نفرت کا جواب نفرت سے نہیں دینگے‘ وزیر ریلوے

جمعہ 10 اکتوبر 2014 20:21

عمران خان ‘ طاہرالقادری اپنے لوگوں کو تشدد اور گھیراؤ پر اکسانا بند ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ‘ طاہرالقادری اور ان کے ساتھی اپنے ہی لوگوں کو تشدد اور گھیراؤ پر اکسانا بند کر دیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اورہم نفرت کا جواب نفرت سے نہیں دیں گے۔اپنے ایک بیان میں ا نہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ملتان میں شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے موقع پر ہونے والے احتجاج کی مذمت کرتا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کی بھڑکائی ہوئی نفرتوں کی آگ باہمی احترام کو جلا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کسی کو بھی اختلاف رائے کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان ‘ طاہرالقادری اور ان کے ساتھی اپنے ہی لوگوں کو تشدد اور گھیراؤ پر اکسانا بند کردیں کیونکہ یہ جمہوریت کے منافی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اورہم نفرت کا جواب نفرت سے نہیں دیں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اندرونی لڑائیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا‘اسی لئے تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لئے جمہوری سوچ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات