Live Updates

ملتان کی ارم نے بھی عمران خان سے شادی کی خواہش ظاہر کردی ، اس سے قبل کپتان کو زوہا، فاطمہ، زاہا اور میرابھی شادی کی پیش کش کرچکی ہیں

جمعہ 10 اکتوبر 2014 20:50

ملتان کی ارم نے بھی عمران خان سے شادی کی خواہش ظاہر کردی ، اس سے قبل ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) (پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے آزادی مارچ کے دوران شادی کی خواہش کا اظہار کئے جانے کے بعد ان سے شادی کی امیدواروں کے سامنے آنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور اسلام آباد کی زوہا، کراچی کے فاطمہ، لاہور کی ڈاکٹر کے زاہااور اداکارہ میرا کے بعد ملتان کی ارم نے بھی اپنے کپتان سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان آج ہونے والے جلسے میں موجود تحریک انصاف کی ارم نامی ایک کارکن نے کہا کہ وہ عمران خان سے شادی کی شدید خواہش رکھتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ کپتان کو ان سے بہتر تو کوئی مل ہی نہیں سکتی۔ اس موقع پر موجود ارم کی ایک دوست کا کہنا تھا کہ عمران خان لاکھوں میں سے ایک ہیں مگر میری دوست بھی کم نہیں ہے۔ یاد رہے عمران خان آج اسی گرانڈ میں اپنی سیاست طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جہاں آج سے 34سال پہلے ایک کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے کپتان نے 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں اور آج اسی میدان میں ان سے شادی کا اظہار کر کے پانچویں لڑکی بھی کلین بولڈ ہو گئی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :